گلگت بلتستان
گلگت: محکمہ برقیات اور ایف آئی اے ٹیم کی کاروائی، چار بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج
گلگت(مون شیرین) گلگت میں لوڈ شیڈنگ کے ستائےعوام کی دُعا قبول ہو ئی. محکمہ برقیات اور ایف آئی اے کی غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی ۔ فلور مل، لکڑی کے کارخانے کے مالک سمیت چار افراد کے خلاف مقدمات درج.
اتوار کے روز ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے بابر خان اور محکمہ برقیات کی ایکسن کریم خان نے اپنے عملے کے ہمراہ جوٹیال اور دینور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف سخت کاروائی کے دوران چار افراد کے خلاف ایف آئی آر درجہ کی۔ ملزمان میں ایک فلور مل اور لکڑی کے ایک کارخانے کے مالک شام ہیں. اس دوران ایک کریشن بجری پلانٹ کے مالک کے خلاف بھی 27 لاکھ روپے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا.
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے پامیر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیندہ چند روز تک بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔ اور اس گھناونے جرم میں ملوث محکمہ برقیات کے ملازموں کے خلاف بھی بھر پور کاروائی کی جائے گی.