جرائم

خون سفید ہوگیا، ایک ٹکڑے زمین کیلئے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

اپر چترال (گل حماد فاروقی) مستوج پولیس کے مطابق ضلع اپر چترال تحصیل مستوج کے  چوینچ گاؤں کے رہائشی  سید نظار علی شاہ ولد ولد بلند شاہ کا اپنے بھائی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔جمعہ کے روز صبح ساڑھے دس بجے دونوں بھائیوں میں زمین کے تنازعے پر ایک بار پھر جھگڑا ہوا۔ اس دوران  سید نظار علی شاہ نے مبینہ طور پر طیش میں آکر اپنے  بڑے بھائی  سردار علی شاہ ولد بلند شاہ پر فائرنگ کھول کر شدید زحمی کردیا۔
زخمی کو دیہی مرکز صحت RHC مستوج لایا گیا جہاں وہ زحموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گیارہ بجے ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔پولیس نے ملزم  سید نظار علی شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے بھی  کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔  پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کردیا جائے گا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button