گلگت (پریس ریلیز) گلگت بلتستان میں عشرہ محرم انتہائی پر امن اور دوسرے صوبوں کیلئے بھی مثالی رہا گلگت بلتستان دیگر صوبوں سے زیادہ حساس ہے ہم سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مستقل قیام امن کیلئے کردارادا کرنا ہوگا گلگت بلتستان کی جمہوری حکومت بات چیت پر یقین رکھتی ہے پر امن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن پر تشدد احتجاج کرنے والوں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے فرقہ ورانہ فساد پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں انتہائی محتاط رہتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو نا کام بنانا ہوگا۔ ہمارے صوبے کی ترقی کیلئے محفوظ مستقبل قیام امن سے وابسطہ ہے اپنے بچوں کیلئے محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔ صوبے میں مستقل قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں.
عشرہ محرم خصوصاً جلوس عاشورہ کے پر امن طریقے سے انعقاد پر افواج پاکستان، حساس ادارے، انتظامیہ، پارلیمانی امن کمیٹی ، مساجد بورڈ، علماء کرام، اسماعیلی ریجنل کونسل اور میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہد ی شاہ نے وزیر آفس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، صوبائی کابینہ کے وزراء ، پارلیمانی امن کمیٹی اور مساجد بورڈ کے ممبران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی کہ ضابطہ اخلاق پر عمل در آمدس کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے تعاون پر وزیر اعلیٰ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومت کے تعاون سے ہی محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنایا گیا۔ آئی جی گلگت بلتستان سلیم بھٹی نے صوبائی قیادت کے تعاونس کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی رہنمائی کی وجہ سے جلوس عاشورہ اور محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں مدد ملی۔
اجلاس میں مساجد بورڈ کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے مساجد بورڈ کے ممبر سنبل شاہ نے وزیر اعلیٍٰ گلگت بلتستان کی قیام امن کیلئے کوششوں پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو تاریخ میں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائیگا وزیر اعلیٰ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں خود کو بلکل غیر متنازعہ شخصیت ثابت کیا اور ہر مرحلے پر قیام امن کیلئے مساجد بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کیا وزیر اعلی کی دوراندیشی اور قائدانہ مثبت سوچ کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن امان کا ماحول پیدا ہوا ہے۔