آئی جی گلگت بلتستان نے تراویح‌کے دوران سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

گلگت (پ۔ر)ا نسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان صابر احمد نے رمضان المبارک کے حوالے سے تراویح نماز کے دوران مساجد میں کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ، صابر احمد نے گلگت شہر کی مساجد کا دورہ کیا جہاں نماز تراویح اد اکی جا رہی تھی انہوں نے جامع مسجد ، موتی مسجد ، بلال مسجد ، ائیر پورٹ چوک مسجد اور یادگار چوک مسجد میں تعینات پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی انسپکشن کی ، اس دوران انہوں نے ضلع گلگت کے متعلقہ آفیسران کو مزید ہدایات بھی دئے، مساجد کے دورہ کے بعد آئی جی پی صابر احمد سی سی ٹی وی کنٹرول روم پہنچے اور کیمروں کے ذریعے کی جانے والی سیکورٹی کا جائزہ لیا ، رمضان کے مہینے کے دوران شہر بھر میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے انہیں ضلع گلگت کے متعلقہ آفیسران نے تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments