گلگت بلتستان

سانحہ راولپنڈی کے خلاف گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

گلگت (مون شیرین)  گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تنظیم اہل سنت والجماعت اور مجلس وحدت المسلمین کی کال پر آج شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔ گلگت شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، جبکہ کاروبای مراکز اور زیادہ تر تعلیمی ادارے، سکول، کالج اور مختلف دفاتر بھی بند ہیں. جمعے کی نماز کے بعد گلگت بلتستان کے مختلف علاقوںمیں احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے اور جلسے منعقد کیے جائیں گے.

ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے. تاہم غذر روڑ کھلی ہے.

یاد رہے کہ سانحہ راولپنڈی کے بعد گلگت بلتستان میں حالات کشیدہ ہیں، اور مختلف علاقوں میں جلسوں اور جلوسوں کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے جاری ہے. شاہراہ قراقرم بھی بدستور بند ہے جبکہ ہزاروں مسافر ایک ہفتے سے سفری سہولیات سے محروم ہیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button