کھیل

امن فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھنبری کلب نے جیت لیا

چلاس(بیورورپورٹ)کھنبری میں امن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایس ڈی کلب اور کھنبری کلب کے مابین کھیلا گیا ۔فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کھنبری کلب نے ایس ڈی کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لیا فٹ بال میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر نبی اللہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن دیامر امیر خان تھے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن امیر خان نے کہا کہ ضلع دیامر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ،کھیلوں کے میدان میں دیامر کے نوجوان کسی سے پیچھے نہیں ہیں اگر ان کی مناسب تربیت کی جائے تو یہاں کے نوجوان بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منواسکتے ہیں ۔تقریب سے چیرمین ایس ڈی ای ایس جابر خان ،محمد شعیب و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اور آخر میں جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button