گلگت بلتستان

صوبائی حکومت نے صحت کی پالیسی مرتب کی ہے، حاجی گلبر خان کا ورکشاپ سے خطاب

گلگت(پریس ریلیز) صوبائی وزیر صحت گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہیکہ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے فنڈز کی کمی کے باوجود صحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں ، صحت سے متعلق صوبے میں سرکاری سطح پر اور نجی اداروں کے تعاون سے مختلف پروگرامز چل رہیں ہیں،جسکی وجہ سے عوام کو انکے گھر کے قریب صحت کی سہولتیں دستیاب ہیں ، ماں اور بچے کی نگہداشت اور انکی صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے ،گلگت بلتستان حکومت اور فلاحی اداروں کے تعاون سے ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں ،صوبائی حکومت نے صحت کی پالیسی مرتب کی ہے جسکی وجہ سے حکومت اور فلاحی اداروں کے مابین رابطے کار میں بہتری آئیگی اور تمام اداروں کو محکمہ صحت کے ساتھ رابطے کیلئے طریقہ کار وضح کیا جائیگا ، بد قسمتی سے ماضی میں محکمہ صحت اور فلاحی اداروں کے مابین باہمی رابطے کے فقدان کی وجہ سے مسائل پیدا ہو تے رہے ہیں،اور مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے ہیں.
???????????????????????????????
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی فنڈ (RAF ) کے مالی تعاون جبکہ مرسی کورپس کے زیر اہتمام ورکشاپ کے اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے اس عظیم شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، سیکریٹری صحت گلگت بلتستان محمد خرم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز انتہائی نا مساعت اور گھمبیر حالات میں عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں ، بلخصوص سٹی ہسپتال کشروٹ کے میڈیکل سپرینڈینٹ ڈاکٹر فدا اور انکی ٹیم کی کوششیں اور کاوشیں قابل قدر ہیں وسائل کی کمی اور بے انتہا مسائل کے باوجود کارکردگی قابل تحسین ہے،صوبائی محکمہ صحت انکی کوششوں کی متعرف ہے اور مستقبل قریب میں سٹی ہسپتال کشروٹ سمیت گلگت بلتستان کے تمام صحت کے اداروں کو وسائل فراہم کئے جائنگے، بغیر منصوبہ بندی کے اس شعبے کی ترقی ممکن نہیں ،فلاحی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ،صحت کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام منیجر مرسی کورپس شعیب احمد شہزاد نے کہا کہ پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور انکا حل تلاش کرنا ہے ،اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے سینئر ڈاکٹرز کا تجربہ کام آرہا ہے ، تقریب سے صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس طارق حسین شاہ نے بھی خطاب کیا، تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری مولانا سرور شاہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن طارق بخاری ،گلگت اور بلتستان ریجن کے ڈائریکٹرز کے علاوہ سینئر ڈاکٹروں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button