عوامی مسائل

ہنزہ کے عوام نے میر سلیم خان کو صوبائی حکمرانوں کے سامنے فریاد یا بھیگ مانگے کے لئے منتخب نہیں کیا ہے۔سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں کا میڈیا سے خصوصی گفتگو

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ کے عوام نے میر سلیم خان کو صوبائی حکمرانوں کے سامنے فریاد یا بھیگ مانگے کے لئے منتخب نہیں کیا ہے بلکہ عوام ہنزہ کی حقوق کی دفاع کرنے کے لئے جرات مندانہ طرز سے اپنے حق لینے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جب عوامی نمائندہ عوام کے ساتھ نہیں رہے تو ان کو کیا معلوم کی عوام کے مسائل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارہنزہ سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام نے نہ صرف میر سلیم خان کو بلکہ میر غضنفرعلی خان گورنر گلگت بلتستان کو بھی بھاری اکثریت کے ساتھ عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے منتخب کیا تھا مگر عوام کی توقعات کے برعکس میر سلیم خان نے عوام سے دُور اسلام آباد میں بیٹھ کر ہنزہ کے عوام کے ساتھ مختلف سطح پر ہونے والی مشکلات کودیکھے بغیرتماشائی بن بیٹھا ہے۔ عوام اپنے منتخب نمائندے کو ایک پل دیکھنے کے لئے ڈھونڈ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہنزہ کے عوام بجلی کے بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ میر سلیم خان صاحب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے اپنے علاقے کی حقوق مانگے کے بجائے ان کے ساتھ اختلافات رکھتے ہوئے عوام کو نقصان میں ڈال رہا ہے، جس کا ثبوت گزشتہ دن ان کی جانب سے مقامی اخبار میں دی جانے والی بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ہم فریاد کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے ۔ اگروزیر اعلیٰ سے فریاد کرنا تھا تو عوام ہنزہ اپنی مشکلات خود ہی وزیر اعلی کو سناتے جس کے لئے منتخب نمائندے کی ضرورت ہی نہیں ہو تا۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام اپنے منتخب نمائیدے کے لئے در در کے ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر انتخابات کے بعد عوام اپنے منتخب نمائندے کا کسی بھی مشکل وقت ہو یا خوشی کا دن دیکھنے کے لئے ترس رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button