ثقافت

سلک روٹ فیسٹیول کے دوران بہترین کارکردگی پر وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

گلگت( مون شیرین) وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کو سلک روٹ فیسٹول ٢٠١٣ کی دوران بہترین انتظامات  اور پروگرامز پیش کرنے پر چیف سکرٹیری گلگت بلتستان یونس ڈاگھا نے خصوصی شیلڈ سے نوازا. شیلڈ جنرل سیکرٹیری وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن میر باز خان نے وصول کیا ۔

چیف سکرٹیری نے اس موقعے پر وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن  اور گوجال کے عوام کو سلک روٹ فیسٹول کی کامیاب انعقاد کرنے پر مبارک باد دی۔ اور کہا کہ آیندہ سال گوجال میں میگا پروگرام کاانعقاد کیا جائے گا، اس میگا پروگرام کو مذید بہتر بنانے کے لئے وخی کلچرل ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون درکا  ہے۔

وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹیری میر باز خان نے اس موقعے پر پامیر ٹائم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے آخر تک ایسوسی ایشن کے نئے کابینہ کا اعلان کیا جا رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر میں مرحوم علی جوہر سابق سینئر نائب صدر وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن کی  یاد میں ایک پروگرام منعقد کیا جائیگا. 

یادرہے کہ وخی تاجک کلچرل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان میں وخی بولنے والے افراد کی نمائندہ تنظم ہے اور یہ گزشتہ دو دہائیوں سے علاقائی ثقافت کی ترویج اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. May I ask Mir Baz, GS WTCA to publish his picture while receiving the award from the Chief Secretary GB. Its important.

Back to top button