گلگت بلتستان

متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے اسلام آباد میں طے شدہ معاوضے مسترد کر دیے، نئے ریٹس مقرر کرنے کا مطالبہ

چلاس(شہاب الدین غوری) متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی نے معاہدہ اسلام آبادمیں طے پا نے والے ریٹس کو یکسر مسترد کر تے ہوے کہا ہے کہ حکومت متاثرین ڈیم کو اعتماد میں لیکر نئے ریٹس متعین کرے.
چلاس شہر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر متاثرین ڈیم کمیٹی دیامر احمد عالم سیکرٹری جنرل نوشاد عالم ودیگر نے کہاکہ اہلیان نے ملک کی بقا کی خاطر تاریخی قربانیاں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا ہے جس پر عملدرآمد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے بیٹھ کر مذاکرات کے زریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اہلیان دیامر کے مسائل حل کریں.
انہوں نے کہا کہ ڈیم کمیٹی میں دیامر کے تمام علاقوں چلاس ٹاؤن،بٹوخیل،تھک،نیاٹ،گینی،گیس بالا،پائین،بونر ،گونر فارم،اور گوہرآباد کومکمل نمائندگی دی گئی ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button