گلگت بلتستان

اشکومن میں گندم کا بحران پیدا ہوگیا، سرکاری ڈپوخالی، ایک مہینے سے علاقے میں گندم سپلائی نہ ہونے کا انکشاف

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ اشکومن میں گند م کا شدید بحران، سرکاری ڈپو خالی ،عوام دانے دانے کو ترسنے لگی،حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔گزشتہ ایک مہینے سے علاقے میں گندم کی سپلائی نہ ہونے کے سبب قحط کا سماں پیدا ہوگیا ہے عوام گند م کے دانے کو ترس رہی ہے ،سرکاری گودام ایک مہینے سے خالی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔گندم کی قلت کے باعث انتخابی سرگر میاں بھی ماند پڑرہی ہیں ،ووٹر کو پیٹ کی فکر کھائے جارہی ہے تو انتخابی جلسے میں کون شرکت کرے۔عوام کی یہ بھی شکایت ہے کہ جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آتی ہے گندم کا بحران پیدا ہوجاتا ہے اس سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئے، بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈیلر حضرات مقررہ کوٹے کی گندم من پسند افراد میں تقسیم کر دیتے ہیں جس سے غریب شہری کو اس کا جائز حصہ بھی دستیاب نہیں ہوتا۔عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں گندم کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button