گلگت بلتستان

متاثرین ہوڈر کو رواں ماہ کے آخر تک معاوضے ادا کردیے جائیں گے: ڈپٹی کمشنر دیامر

چلاس(نمائندہ پامیر ٹائمز) ڈپٹی کمشنر دیامر اجمل بھٹی نے کہا ہے کہ دیامر بھاشہ ڈیم متاثرین ہوڈر کی اراضی اور املاک کے معاوضے رواں ماہ کے آخر تک ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوڈر ایوارڈ آخری مراحل میں ہے۔ہوڈر کی زیر آب آنے والی اراضی پر سیکشن 9لگا دی گئی ہے۔مالکان ہوڈر کی اراضی ،درختان اور املاک کی تمام تر تفصیلات ہوڈر نالہ سمیت کلکٹر کے دفتر کے سامنے چسپاں کر دیا گیا ہے۔کسی بھی فرد کو اعتراض ہو تو بذریعہ درخواست کلکٹر دفتر میں جمع کرایا جا سکتا ہے۔اور ان تمام اعتراضات کو حل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تہیہ کیا ہے کہ عوام کو ہر صورت ان کا جائز حق دیا جائے گا تا کہ کوئی متاثرہ شخص اپنے جائز حقوق سے محروم نہ رہ سکے۔کسی بھی فرد سے زیادتی نہیں ہوگی۔عوام مطمئن رہیں۔اور ضلعی انتظامیہ بروقت معاوضوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button