گلگت بلتستان
گلگت شہر کے حالات بہتر ہوگئے، موبائل فون سروس بحال
گلگت: شہر میں گزشتہ رات موبائل سروس کی بحالی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لوگ اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب سے رابطے کر رہے ہیں۔ جمعہ کے روز گلگت میں حالات پرامن رہے. ما رکیٹں کھلی رہی بازار میں عوام کا رش دیکھنے میں آیا۔ تڑیفک بھی معمول کے مطابق رہی۔ جبکہ پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی۔ رینجرز اور پولیس نے بیغر کاغذات موٹر سائیکوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سیکنٹروں موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کیا۔ جمعہ کے روز سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے.