سیاست

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما امین شیر کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

گلگت( رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ہنزہ کے اہم رہنما نےپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ورہنما پاکستان مسلم لیگ( ن) امین شیر نے پارٹی قیادت سے دلبرداشتہ ہو نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ امین شیر نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان مسائل میں پھنسا ہو ا ہے حکمران مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپنے شاہ خرچیوں میں لگے ہوئے ہے۔ عوام نے پارٹی پر اعتماد کر کے منتخب کیا تھا مگر موجودہ حکمران عوام کے امید پر نہیں اُتر سکا۔ جس سے عوام دلبرداشتہ ہو گئےہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عنقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرونگا۔ چونکہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو گلگت بلتستان سے مخلص ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button