Dec 29, 2013 پامیر ٹائمز گلگت بلتستان Comments Off on ملازمتوں کی خریدو فروخت کرنے والے گلگت بلتستان کے عوام اور طلباء کے دشمن ہیں: منظور پروانہ
سکردو (پریس ریلیز) غیر قانونی بھرتیوں ، ملازمتوں کی خریدو فروخت اور کرپشن کا بازار گرم کرنے والے گلگت بلتستان کے عوام اور طلباء کے دشمن ہیں ، چیف سکریٹری گلگت بلتستان یونس ڈھاگا کا سرکاری محکموں میں غیر جانبدارانہ ،شفاف اور بے رحمانہ انکواری کو عوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے اور گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی نگاہیں اب یونس ڈھاگہ پر لگی ہوئی ہیں ۔ اگر چیف سکریٹری نے تحقیقاتی عمل کو منظقی انجام تک پہنچا کر کرپشن کے سرغنوں کو عبرت ناک سزا نہیں دلائی تو عوام کی اعتماد کو شدید ٹھیس پہنچے گا اس لئے چیف سکریٹری حکمران جماعت کی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں کیونکہ گلگت بلتستان کے دو ملین عوام آپ کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمین منظور پروانہ نے نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بد عنوانی کو تعاون کرنے والے لوگوں کی دین اور ایمان پر حیرت ہو رہی ہے دنیا کا کوئی معاشرہ کرپشن اور حرام خوری کو پسند نہیں کرتا گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں نے کرپشن کی تحفظ اور رشوت کی حفاظت کا اعلان کرکے حلقے کے ووٹروں کو وتیرہ حیرت میں ڈال دیا ہے، کرپشن کا لغوی معنیٰ حرام خوری ہے ، حرام خوری کو روکنے کا مطالبہ کرنے والوں کو غدار کہہ کر اسلام کا اصل چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کرنے والوں کا احتساب ہونا چائیے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو اب سمجھنا ہوگا کہ گلگت بلتستان کے وفادار کون ہیں اور غدار کون ہیں ، حکومتی اداروں کو بھی اب اس بات کو تسلیم کرنا ہوگا کہ خزانہ لوٹنے والے ملک دشمن ہیں یا قومی دولت کی حفاظت کے لئے کام کرنے والے ملک دشمن ہیں۔
منظور پروانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان سید مھدی شاہ اینڈ کمپینی نے اپنی کرپشن کو تحفظ دینے کے لئے گندم کی سبسڈی ختم کرکے عوام کے منہ سے نولا چھینا ہے ، غیر قانونی بھرتیوں کو قانونی بنانے کے لئے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو یہ بات سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہونی چائیے کہ حکمران جماعت گلگت بلتستان سے کس حد تک مخلص ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ عوام گندم کی قیمتیں بڑھا نے والوں کا حساب آنے والے انتخابات میں چکا کر قومی بیداری کا ثبوت دیں گے ۔
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 Comments Off on امجد حسین ایڈوکیٹ کا اعترافِ سچ
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Jun 20, 2020 Comments Off on ہنزہ میں ماسک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ، نئے کیسز کی تعداد کم ہونے لگی
Mar 22, 2020 Comments Off on پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیرمین نے عالم نور حیدر کی درخواست پر طلبہ وطالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کردیا
Dec 02, 2019 Comments Off on اینگلو بروشوجنگ کو 128 برس مکمل
Oct 02, 2019 Comments Off on 15 اکتوبر تک دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے مسائل حل نہیںہوے تو احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، پریس کانفرنس سے رہنماوںکا خطاب