گلگت بلتستان

انتظامیہ اور واپڈا کی بریفنگز اور اخباری بیانات سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوتے، متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم تھور

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انتظامیہ اور واپڈا کی بریفنگز اور اخباری بیانات سے متاثرین کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں، حکومت کو عملی اقدامات کرنے ہونگے ورنہ علاقے میں نئے مسائل جنم لینگے۔ متاثرین دیامر ڈیم اپنے جائز حقوق کے حصول تک احتجاج جاری رکینگے۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم تھورکمیٹی کے اراکین نمبردار اسکندر،نمبردار محمد بشیر،نمبردار جمشید،نمبردار عبدالوہاب ،نمبردار گلزر، مولانا عمریا ر اور مولانا محمد صادق نے اپنی ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھاشہ پل سے بصری چیک پوسٹ تک کا آٹھ کلومیٹر ایریا نام نہاد متنازعہ بنا کر ہمیں معاوضہ نہیں دیا گیا ہے جو کہ زمینی حقائق، ریکارڈ،تصرف اور صدیوں سے ہمارے قبضے کا یکسر مخالفت اور ہماری ساتھ ہونے والی انتہائی زیادتی کا واضح ثبوت ہے مقررہ ون مین کمیشن کا فیصلہ ان حقائق کے باوجود ہمارے خلاف آجائے تو اس فیصلے کو ہم یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنی آباؤاجدادی ملکیت کو بدستورسابق برقراررکھنے کے لئے آخری دم تک نہ ختم ہونے والا احتجاج کا سلسلہ شروع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر وطن عزیز کو اس ڈیم کی ضرورت ہے تو ہماری بے مثال قربانیوں کو مدنظررکھتے ہوئے ہماری ادائیگی کرکے کام کا آغاز کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کریں اور جو معاہدے ہوئے ہیں اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button