گلگت بلتستان

گلگت میں گرل گائیڈز کا دن منایاگیا

گلگت( پریس ریلیز) آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ گلگت کے زیر اہتمام گرلز گائیڈ کا دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ڈی جے گروانڈ ذوالفقار آباد میں منقعد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل منیجر آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان گلگت خدیجہ خان تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ گرلز گائیڈ کا پیغام امن، محبت ،بھائی چارہ اور دوسروں کی مدد کرنا ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ان پیغام کو اپنے روزمرہ زندگی میں عمل درآمد بھی کرے۔اسلام میں مرد اور عورت کو برابر حقوق دیے ہیں عورت کا بھی اتنا حق ہوتا ہے جتنا مرد کا اس معاشرے میں ایک مقام ہے۔ عورت مرد وں کے ساتھ مل کر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر سکتی ہے۔گرلز گائیڈز کے لئے اس طرح کے سرگرمیوں سے وہ اپنے صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ خواتین علم حاصل کر کے معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔گھر میں اگر خاتون تعلیم یافتہ ہو گی تو معاشرے بھی تعلیم یافتہ ہوتی ہے۔گرلز گائیڈ امن ، محبت اور بھائی چارگی کا پیغام دے کر امن کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اس دور میں گائیڈ اپنے پیغام کو کونے کونے تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل کمشنر گرلز گائیڈ نائمہ مہربان نے کہا کہ گائیڈز اپنے اخلاقیات کی حدود میں رہ کر مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور ان مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اپنے علاقے اپنی جماعت اور اپنے خاندان کا نام رو شن کر سکتی ہیں۔ تقریب میں گرلز گائیڈ کے مابین تقریری مقابلہ بھی ہوا اور خاکے بھی پیش کئے گئے۔ تقریب کے آخرمیں مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے گرلز گائیڈ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔مہمان ؒ صوصی نے سال 2013میں بیسٹ گائیڈ کا اعزاز حاصل کرنے والی گائیڈز میں اسناد بھی تقسیم کی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button