گلگت بلتستان

سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام دھرنا، دہشتگردوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ

گلگت (وجاہت علی) مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام سانحہ مستونگ کے خلاف گلگت شہر میں زبردست احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ کیپٹن ضمیر عباس شہید چوک پر جاری اس دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے علاقائی قائدین اور مذہبی علما کی بڑی تعداد شریک ہے۔ 

دھرنے سے خطاب کرتے ہوے ایم ڈبیو ایم گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری شیخ نیر مصطفوی، بلال سمائری اور شیخ مقبول نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ان کے دو مطالبات ہیں، پہلا: ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جائے اور مستونگ میں فوجی آپریشن شروع کرے، ورنہ وہ آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ پاک عوام اور افواج پر حملے کر رہے ہیں۔ اور اپنا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت ان دہشتگردوں کی مدد سے بنی ہے اسلیے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں طالبان آچکے ہیں مگر صوبائی حکومت خاموش ہے۔ اگر اسلام اور ملک بچانا چاہتے ہیں تو فورا آپریشن کیا جائے ورنہ ہم خود ان دہشتگردوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے دھرنا جاری رہے گا۔ 

دھرنے میں ہزاروں افراد موجود تھے اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button