گلگت بلتستان

مذاکراتی عمل کے ذریعے دیامر ڈیم متاثرین کی آبادکاری یقینی بنائی جائے گی، پیر بخش جمالی وفاقی سیکریٹری

چلاس (محمد قاسم )متاثرین دیامر ڈیم کی آبادکاری کے حوالے سے اسلام آباد کشمیر افئیر کونسل میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرین دیامر ڈیم کے مختلف نمایندہ قبائلی وفود سے ملاقاتوں کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی سکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان پیر بخش جمالی نے کہا کہ متاثرین ڈیم کی آبادکاری کے حوالے سے دیامر کے تمام قبائل سے مذاکراتی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی متاثرین کی آبادکاری کو آگے بڑھایا جائےاور دو مہنے کی مدت میں باقاعدہ طور پہ متاثرین کی آبادکاری کو ممکن بنایا جائگا۔ اور ری سٹلمنٹ کے حوالے سے جی ایم ری سٹلمنٹ آرگنائزیشن کو باقاعدہ طور پہ فعال کر کے دیامر ڈیم پروجیکٹ آفس میں روزانہ کہ بنیادرں پہ متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے متاثرین ڈیم اور مختلف قبائل میں کردار ادا کر کے ٹھوس تجاویز مرتب کئے جائنگے ۔ اس موقع پر جی ایم لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلمنٹ واپڈا محمد شعیب تقی جوائنٹ سکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان محمد شاہد حسین چیف سکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز ممبر واٹر واپڈا نواز بٹ کمشنر گلگت ڈویزن عثمان احمد کمشنر دیامر استور ڈویزن سید عبدالوحید شاہ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک بھی موجود تھے۔ وفاقی سکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان پیر بخش جمالی نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم ملکی سطح کا میگا منصوبہ ہے۔اس ڈیم کی تعمیر سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا باب کھلے گا۔اور مقامی سطح پہ روزگار کی موقع فراہم ہونگے وفاقی حکومت اور واپڈا متاثریں ڈیم کی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔متاثرین کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ڈیم سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور آبادکاری ہی اولین ترجیح ہے۔اور بغیر کسی دباو کے قبائلی روایات کے تحت باہمی افہام و تفہیم سے آبادکاری مکمل کی جائیگی۔ اعلی سطحی اجلاس میں ملاقات کے دوراں متاثریں ڈیم کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف قبائلی وفود نے اپنے اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیا۔متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے حوالے سے منعقدہ اس اہم اعلی سطحی اجلاس کو متاثرین ڈیم نے انیک شگون قرار دیتے امید ظاہر کی کہ دیامر کے عوام نے ملکی سالمیت اور بقا کے لئے اپنا سب کچھ قربان کیا حکومت متاثرین ڈیم کی آبادکاری پہ سنجدگی کا مظاہرہ کرے اور فوری بنیادوں پہ آباد کاری کے عمل کو آگے بڑھائے آبادکاری میں حکومت کی غفلت کی وجہ سے روز نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔جس کی وجہ سے ملکی سطح کا میگا منصوبہ دیامر بھاشہ ڈیم تعطل کا شکار ہو رہا ہے۔اور متاثرین ڈیم کی پریشانیوں کا سبب بن رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button