گلگت بلتستان

آٹا سمگلنگ کی خبریں مکمل طور پر غلط ہیں، محکمہ خوراک ہنزہ نگر کا موقف

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) محکمہ خوراک ہنزہ نگر کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں گلمت سے سوست آٹا سمگلنگ کی خبر مکمل طور غلط ہیں ۔بالائی ہنزہ کے عوام کے لئے گلمت گندم سٹور میں رکھا جاتا ہے جہاں ضرورت پڑے محکمہ خوراک ہنزہ نگر وہاں پہنچایا جاتا ہے۔محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہیں کہ ایک طرف عطاآباد جھیل جہاں پر اس وقت برف جمنے کے باعث کشتی سروس بھی معطل ہیں اور ایک طرف چائینہ بارڈر ہیں جو نومبر میں بند ہونے کے بعد اپریل میں کھلتا ہے۔ آٹا کہاں بلیک یاسمگلنگ ہوسکے گا۔ چیپرسن ہویا شمشال، مسگر ہویا سوست بالائی ہنزہ کے 25ہزار آبادی کے لئے گندم گلمت سول سپلائی گودام میں رکھا جاتا ہیں اور جہاں پر گندم کی قلت ہومقامی ڈیلرکو گندم فراہم کرتے ہیں یامل میں پسائی کرکے عوام کو آٹا آٹا فراہم کرتے ہیں۔سمگلنگ کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔

دوسری جانب سول سپلائی حکام نے سنٹرل ہنزہ کے عوام کے لئے آٹا دینے کے بجائے گندم دینا کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ سول سپلائی ہنزہ نگر اب عوام کو براہ راست گندم فراہم کرے گی  تاکہ عوام اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی یا لوکل چکیوں میں پسائی کرسکے ۔ تاہم ملور مل اور ڈیلرز کے اوپر مکمل طوپر نگرانی کریگی تاکہ کسی قسم کا مل مالک یا ڈیلر ایسے کوئی غلط کام نہ کرے جو عوام کو نقصان دے سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button