متفرق

غذر: خواتین تنظیمات میں تقریبا 30 ہزار سیڈ بلب تقسیم کئے گئے

غذر( ڈسٹرکٹ رپوٹر) محکمہ زراعت غذر نے گرین فارم لاہور کی تعاون سے گلیڈ یولس کمرشل پھول کی فروغ کیلئے عملی اقدامات ۔ ضلع بھر میں خواتین تنظیمات میں تقریبا 30 ہزار سیڈ بلب تقسیم کئے گئے۔اس حوالے سے محکمہ زراعت فارم گاہکوچ میں ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل پونیال سے تعلق رکھنے والی تنظیمات کی خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع غذر راجہ مظفر ولی نے گلیڈ یولس پھول کی تجارتی اور معاشی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پھول کی پیدوار کیلئے ضلع غذر کا اب و ہوا بہت موزوں ہے اور یہاں کے کسان اس نئی اور کمرشل فصل کی فروغ میں اپنا کردار ادا کرکے اپنی معیشیت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور آنے والے وقت کیلئے یہ ایک اہم فصل بن سکتی ہے اس موقع پر کسانوں میں مزید پانچ ہزار پھولوں کا بلب مفت تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے ان قیمتی بیچوں کی مفت فراہمی پر محکمہ زراعت کے حکام کی طرف سے گرین فارم لاہور کے مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ گرین لاہور فارم کے حکام کی بھر پور تعاون سے علاقے میں اتنی زیادہ مقدار میں پھول کے بلب تقسیم ہوئے ہیں جو کہ اس علاقے کے کسان کے ساتھ ایک محبت اور محکمہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا ایک واضع ثبوت ہے جس پر تمام لوگوں نے گرین فارم کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور محمکہ کے حکام کی بہترین حکمت عملی اور کاوشوں کی تعریف کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button