ہنزہ نگر میں عوام کو براہ راست گندم فراہم کرنے کا فیصلہ
ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ ) قائم مقام ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عاصم رضا کے زیر صدارت اجلاس جس میں ہنزہ بھر کے نمبرداران، عمائدین اور گندم ڈیلرز کی کثیر تعداد میں شرکت ، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو شفاف انداز میں آٹا فراہم کرنے کے بجائے عوام کو براہ راست گندم فراہم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے زیر نگرانی اجلاس میں مزید کہا گیا کہ عوام کی اپنی مرضی ہوگی کہ عوام گاوں سطح پربذرئعہ کمیٹی ، سے کریگی یا ڈیلر گندم تقسیم ہوگی یہ ان اپنا فیصلہ ہوگا کہ لوکل چکیوں پر پسائی کرنا ہو یا مل کے ذریعے۔ حکومت بڑی شفاف طریقے سے عوام کو گندم مہیا کریگی۔ عوام شکایت کے مطابق ماضی میں ہر ڈیلر کو ان کی آبادی کے مطابق راشن فراہم نہیں کیا گیا ہے اور مردم شماری 1998کے تحت عوام کو راشن دیا جارہا ہیں جس پر ڈی سی ہنزہ نگر نے اجلاس میں بتایا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے اندر اندر ہر گھر میں محکمہ تعلیم ہنزہ نگر کے تعاون سے علاقے کے آبادی کا تناسب کے لئے گھر گھرمہم جاری ہے عوام کو چاہیے کہ اساتذہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہر گھر کا ڈیٹا فارم ب اور شناختی کے ساتھ اندراج کروا دے جس کے لئے نادرا بھی انتظامیہ کے ساتھ بھر تعاون کررہی ہے اور نادراکے موبائل ٹیمیں بھی دور افتادہ گاوں پہنچ جائیگی تاکہ کوئی فرد اس ڈیٹا سے باہر نہ رہیں۔ گھرگھر راشن کارڈ بنانے کے مہم ختم ہونے کے بعد نئی آبادی کے حساب سے راشن دیا جائے گا۔جبکہ ڈیلروں کی شکایت کے مطابق گزشتہ سات ماہ میں سول سپلائی کی جانب سے ایشو کی جانے والی گندم اور ڈیلز کو موصول تعداد ایک ہفتے کے اندر ڈی سی ہنزہ نگر کے پاس جمع کردی جائے گی تاکہ عوام کو کتنا گندم ملا اس کا اندازہ ہوجائے گا۔ مل ملکان ، ڈیلز اور سول سپلائی کے درمیان کسی قسم کی فرق آئی تو ان کے خلاف سخت قسم کی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جس عمائدین اور نمبردارن نے ڈی سی ہنزہ نگر کے اس اقدام کا شکریہ ادا کیا۔