کیریئر

ڈپٹی کمشنر استور محمد عمر شیر چٹھہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام

استور (سبخان سہیل)ڈپٹی کمشنر ضلع استور محمد عمر شیر چھٹہ کی ٹرنسفری پر استور میں ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے کی جانب سے ایک الودعی تقریب کا انقاد ریسٹ ہاوس استور میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چھٹہ تھے۔ اس موقعے پر پارلیمانی سیکرٹری کھیل ثقافت و سیاحت گلگت بلتستان برکت جمیل، ایس ایس پی علی شیر جکھرانی،اسسٹنٹ کمشنر عدئل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل، پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان اور دیگر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ سیاسی و سماجی رہنماوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

الودعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چھٹہ نے کہا کی گلگت بلتستان میں چار سال کا عرصہ میں نے گزارا، اس عرصے میں یہاں کے لوگوں نے جو مجھے عزت دی ہے وہ میں کبھی فرموش نہیں کرسکتا ہے۔استور انتہائی پر امن ضلع ہے اس ضلع میںامن وامان کے لیے جو کردار یہاں کے علماء ، عمائدین، امن کمیٹی نے ادا کیا ہے وہ مثالی ہے۔استور انتہائی خوبصورت ضلع ہے اس ضلع کے لوگ اس کی خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔میں آج کی اس تقریب میں اپنے تمام اسٹاف پارلمانی سیکرٹری برکت جمیل اور دیگر شرکاء کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں میں جہاں بھی رہوں گا میرے دل میں گلگت بلتستان اور خاص کر ضلع استور کے لوگوں کے لیے عزت رہے گی۔

تقریب سے پارلمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت برکت جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چھٹہ ایک قابل اور فرض شناس آفسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عام انسان دوست بھی تھے۔ آج ان کی ٹرنسفری کے موقعے پر مجھے ایسا لگتا ہے کی جیسے میر ی پارٹی کا کوئی لیڈر یہاں سے ٹرنسفر ہورہا ہے ۔ انھوں نے کم مدت میں استور ضلع کے اندر انتائی محنت اور لگن سے بہت سارے کام کیا ہے۔ استور کی امن کے لیے جو کردار انھوں نے ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کی محمد عمر شیر چھٹہ صاحب جہاں بھی رہے ۔ اللہ ان کو ترقی دئے اور آنے والے دور میں یہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بن کے آئے۔

تقریب سے ایس ایس پی علی شیر جکھرنی، اسسٹنٹ کمشنر عدئل حیدر، پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم خان، اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل ، اسسٹنٹ کمشنر عدئل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل نے ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چھٹہ کو روایتی چوغہ اور ٹوپی بھی پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمر شیر چھٹہ نے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں اپنی سروس کے چار سال پورے کئے ہیں اور استور میں ڈپٹی کمشنر کے طور پر گزاشتہ ڈیڑھ سال سے اپنے فریض سر انجام دئے رہے تھے۔ اب ان کی پوسٹینگ لاہور کی گئی ہے۔ اور محمد عمر شیر چھٹہ کا تعلق بھی لاہور سے ہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button