گلگت بلتستان
غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بدعنوانیوں میں ملوث اعلی افسران کے خلاف کاروائی کی تیاریاں مکمل
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) مختلف سرکاری اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بد عنوانیوں میں ملوث اعلی افیسروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جی بی انتظامیہ کے معتبر ذرائع نے اس نمایندے کو بتایا کہ مختلف محکموں میں غیر قانونی اور جعل سازی کے ذریعہ کی جانی والی ایک ھزار سے زاید ملازمین کی بھرتیوں اور بڑے پیمانے پر مالی بد عنوانیوں میں ملوث سکریٹریز اور دیگر افیسران کے خلاف تحقیقات کا عمل مکمل ھونے کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کروائی کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ھے آنے والے ایام میں افیسران کے خلاف ایکشن لیا جارہا ھے سرفرھست محکموں میں محکمہ تعلیم ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،تعمیرات عام ،برقیات اور دیگر محکمہ جات شامل ہیں.
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں صوبائی حکومت اور انتظامیہ میں شدید اختلافات بھی پیدا ہوگئےہیں. جو کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی صورت میں مزید بڑھنے کے امکانات ہیں.