گلگت بلتستان

شگر میں محرم الحرام کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، بوائز سکاوٹس نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ریہرسل کر لی

DC Meeting at Gulab pur copy

شگر(عابد شگری) ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ کی صدارت میں وزیر پور اور گلاب پور کے علماء کرام ،عمائدین اور امن کمیٹی کا اجلاس ریسٹ ہاؤس گلاب پور میں منعقد ہوا۔جس میں ایس پی شگر عبدالرحیم یوگوی اور اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین بھی شریک تھے۔اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں عمائدین اور علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر شگر کو یقین دلایا کہ برسوں سے گلاب پور اور وزیر پور میں تمام مسالک امن و امان کیسا تھ مل جل کر رہ رہے ہیں تمام مسالک کے لوگوں میں ایک دوسرے سے رشتہ داریاں اور دیگر رشتے موجود ہیں اپنے مذہبی عبادات عمل میں لاتے رہے ہیں۔اس سلسلے میں کبھی بھی ان علاقوں میں کسی مذہبی کا مسالک کی بنیاد پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔مستقبل میں بھی امن وامان کو ہمیشہ برقرار رکھنے میں ہر ایک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر رحمان شاہ کاکہنا تھا کہ شگر پورے خطے میں امن کی وجہ سے مثالی رہا ہے۔اور اس امن وامان کو ہمیشہ برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام،عمائدین اور شہریوں ہر ایک کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔جبکہ محرام الحرام کے حوالے سے ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکی ہے اس کی پاسدار ی بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ضلع شگر کو دنیا بھر میں امن و امان کی وجہ سے مثالی ضلع بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔۔کسی بھی علاقے کی بہتر تعمیر و ترقی امن و امان سے مشروط ہیں۔علماء اور عمائدین کی جانب سے امن ومان کیلئے تجاویز انتہائی حوصلہ افزاء ہیں۔انہوں نے محرم الحرام میں بجلی بہتر فراہمی خصوصا مجالس کی اوقات لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔جبکہ اعلان کیا کہ محرم کے بعد گلاب پور یونین میں کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جہاں تمام محکموں کے سربراہ شریک ہونگے۔لوگوں کی تمام جائز شکایات کا فوری اور موقع پر دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Shigar Boy Scouts copy

دوسری طرف شگربوائز سکاؤٹس کی جانب سے محرم الحرام اور عاشور ہ کے حوالے سے سکاؤٹنگ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر سکاؤٹس کے لڑکوں نے تلاشی لینے اور حادثات کے موقع پر فرسٹ ایڈدینے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ،ایس پی شگر عبدالرحیم یوگوی،اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین اور سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی نے سکاؤٹس کی جانب سے سکاؤٹنگ کی عملی مظاہرہ دیکھا اور جلوس عاشورہ کی دن ان کے انتظامات پر اطمینان پر اظہار کیا گیا۔اس موقع پر سکاؤٹس کے چیف محمد علی منتظر اور لڑکوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ دنیا بھر میں سکاؤٹس کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہیں۔سکاؤٹس ہمیشہ اور ہرموقع پر ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ محرم کے بعد ان سکاؤٹس کیلئے پاکستان ریڈ کریسینٹ سوسائٹی اور دیگر اداروں سے تربیت دلائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button