وزیر خوراک کے حلقے میں گندم کا بحران، عوام سراپا احتجاج، راشن کارڈ سسٹم نامنظور
گا نچھے (محمد علی عالم) صوبا ئی سینئر وزیر و وزیر خوراک کے اپنے ہی حلقے میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو گیا عوام سراپا احتجاج ۔راشن کارڈ سسٹم منظور نہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے صوبائی سینئر وزیر و وززیر خوراک محمد جعفر کے اپنے حلقے میں گندم کا آئے دن روز پیدا ہونے والے گندم کی بحران پر حلقہ ون تھلے،کھرکوہ بلغار اور ڈغونی کے سرکردگان کا وفد ڈپٹی کمشنر گا نچھے کے آ فس پہنچ گیا اور قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ راشن نظام کو ختم کیا جائے کیونکہ اس سے ہمارے بچوں کے مستقبل خراب ہوتے ہیں اس کے علاوہ ایک بوری گندم خریدنے کے لئے اخراجات بھی زیادہ ادا کرنا پڑتا ہے سرکردہ گان میں فدا علی ،غلام عباس تھلے ،سابق چیرمین عبدلکریم ،محمدعلی و دیگر شامل نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی گا نچھے بشا رت حسین سے ملاقات کی اور حلقہ ون میں گندم کی بڑھتی ہو ئی قلت اور جس سے عوام کو ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گانچھے بشارت حسین نے میڈیا کو بتا یا کہ سرکردہ گان حلقہ ون کی وفد نے راشن کارڈ نظام کر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس پر میں نے جواب دیا راشن کارڈ نظام کو ختم کرنا میرے اختیار میں نہیں ہے یہ فیصلہ ہا ئی کمان نے کیا ہوا ہے لہذا آ ئندہ سے جو بھی راشن ملے گا راشن کارڈ پر ہی ملے گا انہوں نے کہا کہ ان کے طرف سے لائے ہوئے قرارداد کو آگے بھیجا ہے ہائی کما ن جو بھی فیصلہ کرئے گا اس پر عملدرآمد ہو گا۔