خبریں

وزیر زادہ کالاش کو صوبائی کابینہ میں‌شامل کیا جائے، عوامی مطالبہ

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال) ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال و چیئرمین ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام(اے وی ڈی پی) رحمت الہی و بورڈ آف ڈائریکٹرز ظہیر الدین ، محکم الدین و غیرہ نے قائد تحریک انصاف و نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان و نامزد وزیر اعلی صوبہ خیبر پختونخوا محمود خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے۔ کہ کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے چترال کے ساتھ مزید احسان کیا جائے۔ اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور پارٹی کی صوبائی قیادت نے اقلیتی مخصوص نشست چترال کو دے کر یقیناً کالاش کمیونٹی اور چترال کے ساتھ اپنی دلی محبت اور یہاں کے مسائل کے حل میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جو کہ نہ صرف کالاش کمیونٹی کیلئے فخرکا باعث ہے۔ بلکہ چترال کی تمام کمیونٹیز کیلئے ا نتہائی اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا۔کہ وزیر زادہ کو کمیونٹیز کے مسائل جاننے ، کمیونٹی و رورل ڈویلپمنٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت انہوں نے تحریک انصاف کی سابقہ حکومت میں بھی اقلیتوں اورمسلم کمیونٹی دونوں کیلئے بلا امتیازقابل قدر خدمات انجام دیے۔ جس پر مسلم اور کالاش کمیونٹیر اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اب صوبائی اقلیتی رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعدکالاش برادری بشمول دیگر اقلیت ان سے مزید خدمات کی توقع رکھتے ہیں۔ اس لئے ان خدمات کی انجام دہی کے لیے وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر زادہ ایک اعلی تعلیم یافتہ اور نہایت با صلاحیت ، فعال شخصیت کے مالک ہیں۔ صوبائی کابینہ میں اس کی شمولیت تحریک انصاف کے انقلابی اقدامات کو رو بہ عمل بنانے کے لئے نہایت سود مندی ثابت ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button