گلگت بلتستان

برطرف شدہ سابق ناظم تعلیمات راجہ ناصر کے زیر تعمیر مکان پر کام بند

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) محکمہ تعلیم گلگت میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سابق ناظم تعلیمات راجہ ناصر کی ملازمت سے جبری برخاست  کے بعد ان کے زیر تعمیر مکان پر کام بند کردیا گیا ہے. یہ مکان گلگت شہر کے وسط میں جماعت خانہ بازار کے قریب انتہائی مہنگے داموں تیار ھونے والے سفید پتھروں سے تعمیر کیا جارہا ہے.  محکمہ تعلیم گلگت میں غیر قانونی طور پر بھرتی کردہ 183 اساتزہ کے مشہور زمانہ سکینڈل کے مرکزی کردار سابق ڈاریکٹر راجہ ناصر اور ڈپٹی ڈاریکٹر میر باز علی فراز کو جبری ریٹایر کرنے کی منظوری کے ساتھ ٹیچرز کو ادا کی گئی تنخواہوں کی رقم ان کی پنشن (جمع پونجی ) سے کاٹ کر قومی خزانے میں جمع کی جاے گی ان افیسران کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے مزید کیسیز کی تحقیقات جاری ہے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button