’’ڈگری اِن وَن آر‘‘
ابواِنشال
ڈاکٹر ملک،ڈاکٹر شریف اور ڈاکٹر شاہ نے جب سے PhDکی ڈگری لی ہے،ہمارے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں۔ہمیں اب قطعی یقین ہے کہ کسی دن کوئی v.cصاحب ایک عدد ڈگری لے کر ہمارے در پہ حاضری دیں گے اور یوں ہم ڈاکٹر کہلائیں گے۔
اس ڈگری کو حاصل کرنے کا ہمارا ایک مقصد تو یہ ہے کی ڈاکڑ عطالراحمن اور ڈاکڑ ہود بھائی جیسے لوگوں کو احساس دلایا جائے کہ ا’ن لوگوں نےPhDکرنے کے لیے کیوں اپنے آپ کو مشکل میں ڈالدیا۔ان لوگوں نے ایسے ذرّات جو آنکھوں سے نظر بھی نہیں آتے ،پر سالوں سال محنت کر کے اپنے اور ملک وقوم کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔اور ڈاکڑسلمان شاہ صاحب نے بھی جس طرح مشرف دور میں اپنیPhDکا استعمال کیا تھا۔وہ بھی ایک ڈرامہ ہی تھا۔
بات سادہ سی ہے کہ یہ حضرات بھی اپنے ہی ملک کے کسی v.cسے PhD’’اِن وَن آر‘‘کی ڈگری لے لیتے اور ڈاکٹر صاحب کہلاتے۔
اِس آسان ڈگری کی مقبولیت کے بعد ہم ان v.cصاحبان کی خدمت میں چندNominationsبھیج رہے ہیں جو بالکل میرٹ پر ہیں۔
*شوبز کی ایک شخصیت کو English Literatureمیں PhDدی جائے۔
*ایک اور اہم شخصیت کو جو حال ہی میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیںPhD in Corruptionکا حق رکھتے ہیں۔
*ہمارے کرکٹر ک;8م سیاستدان دوست کے لیے PhD in Confusionدینے میں دیر نہ کی جائے۔
*ایک علامہ صاحب کے لیے سمسٹر ٹائپ PhDجبکہ ایک اور مذہبی شخصیت کے لیے منافقت میں PhDنہ دینا زیادتی ہو گی ۔فہرست بہت لمبی ہے اور مہنگائی کی طرح بڑھتی جارہی ہے۔
قارئین سے بھی گزارش ہے کہ اگر ان کے پاس دورِ حاضرکے ایسے ا’نسٹائن،نیو ٹن اور عبدالسلام موجود ہیں تو برائے مہربانی ایسی نومینشنز متعلقہ v.cصاحبان کو بھجوادیں جن کے مبارک ہاتھوں سے یہ ڈگریاں بانٹی جا رہی ہیں۔
ہا ں البتہ اگر آپ ہمارے 9.8/sec2کی رفتار سے گرنے والے معیار تعلیم کو کچھ وقت اور دینا چاہتے ہیں تو بس تھوڑا انتظار کریں یہی v.cصاحبان اپنی ڈگریوں کی ریڑھی لگا کر روڈوں پر بیچنے والے ہیں۔
10میں،10میں اور10میں
اور جب شام کا وقت ہو تو offerکچھ یوں بھی ہو سکتی ہے۔
10کی ایک اور 20کی تین
آخری گزارش انv.cصاحبان کی خدمت میں پیش ہے کہ بلوچستان کی ایک سیاسی شخصیت بھی آپ کے ڈگری کی منتظرہے ضرور بھیج دینا کیو نکہ ’’ڈگری ڈگری ہوتی ہے چاہے ایک گھنٹے کی کیوں نہ ہو۔‘‘
آغا وقار اپنی باری کا انتظار کریں اورHEC متعلقہv.c صاحبان کی اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرالے۔