گلگت بلتستان

ہنزہ نگر کے مسافر نیٹکو سروس سے نالاں، اصلاح احوال کامطالبہ

ہنزہ نگر (بیور و رپورٹ ) ہنزہ نگر اور پنڈی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ نیٹکو مذاق کر رہی ہے۔ عوام ہنزہ نگر کی جانب سے با ربار مطالبے کے باوجود نیٹکو حکام خاموش تماشائی بن بیٹھے ہیں۔ ہنزہ نگر کے لئے چلنے والے NATCOکی بسیں خستہ حالی کا شکار ہے۔ اور مسافر اذیتوں کا سامنے کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے علاقے  ہنزہ نگر پہنچتے ہیں۔

اس وقت ہنزہ نگر کے لئے صرف تین بسیں چلا رہی ہیں جن کی حالت نہایت ہی خراب ہو چکی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ان خستہ حال بسوں میں سفر کرتے ہوے کسی بھی حادثے سے دوچار ہونے کا احتمال رہتا ہے۔

عوام ہنزہ نگر کی جانب سے نمایندوں نے ایم ڈی نیٹکو اور ان کے ماتحت افسران کو گزشتہ سال ہنزہ نگر کے دورے پربسوں کی خستہ حالی اور دیگر عوامی مسائل سے آگا ہ کیا اور ساتھ ہی ہر دوسرے دن محکمہ نیٹکو کے اعلیٰ افسران سے بذرئعہ سیاسی نمائندہ اور میڈیا کے نمائندو ں کی وسطاعت سے بھی آگاہ کیا تھا مگر حکام ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ NATCOکی طرف سے ہنزہ نگر کے لئے سروس کی جانے والی بسوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے سیاحوں کی وادی کے لئے بسوں کی حالت زار ٹھیک کیا جائے تاکہ اس قومی ادارے کو نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button