کھیل

گاہکوچ میں آل غذر ڈپٹی کمشنر کپ فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا آغاز

Punial

گاہکوچ(سپورٹس رپورٹر) آل غذر ڈپٹی کمشنر کپ فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گراؤنڈ شیرقلعہ میں ہو گیا. جس کا اہتمام شیرقلعہ سپورٹس کلب کر رہی ہے. اس ٹورنامنٹ میں غذر بھر سے چھتیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنھیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے. ٹورنامنٹ کے دوسرے روز اپنے ابتدائی میچ میں داماس سپورٹس کلب نے نونہال کلب تھنگداس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا. جبکہ ایک اور میچ میں سنگل بی نے سنگل اے کو ہر دیا.دماس سپورٹس کلب دوسرے راونڈ میں بائی میں جانے کی وجہ سے تیسرے راونڈ میں اپنا دوسرا میچ چودہ تاریخ کو کھیلے گی. اگر یہ میچ بھی دماس کی ٹیم جاتی ہے تو کوارٹر فائنل میں ایک بارپھربائی میں جائے گی اور سیمی فائنل میچ میں انیس اگست کو مخالف ٹیم کے ساتھ نبرد آزما ہوگی.گاہکوچ الیون اور شیر قلعہ سپورٹس کلب کا میچ آٹھ تاریخ کو ہوگا. گلاپور ریڈ کا مقابلہ یاد رہے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار اکیس اگست کو کھیلا جائےگا. غذر میں کی مہینوں تک سپورٹس کی سرگرمیاں مکمل جام ہو چکی تھی، جس کے بعد آل غذر ڈپٹی کمشنر کپ فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کے انقعاد کو نوجوانوں اور سپورٹس سے ملحقہ لوگوں نے خوش آئند قرار دیا ہے.

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button