گلگت بلتستان

غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات، مشہ بروم میں بااثرشخصیات کو بچانے کی کوششیں تیز

خپلو(خصوصی رپورٹ) غیر قانونی طور پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تحقیقات کے دوران مشہ بروم میں سیاسی شخصیات اور بااثر افراد کے رشتہ داروں کو کھلی چھوٹ دی گئی،ذرائع کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کی فہرست میں بااثر شخصیا ت کے رشتہ داروں کے نام غائب کردیے گئے جبکہ سارا نزلہ غریبوں پر گرادیا گیا، جس کے خلاف عوامی حلقوں اور نوجوان طبقوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،بتایا گیا ہے کہ مشہ بروم میں تعلیمی نظام درہم برہم ہے غیر معیاری تعلیمی نظام اور امحکمہ میں غیر قانونی بھرتیوں کے زریعے نااہل اساتذہ کی تقرری سے پڑھائی کا نظام تباہی ہے دہانے پر ہے.

دوسری جانب مشہ بروم کے عمائدین نے کہا کہ علاقے میں صحت کے مسائل روزبروز گھمبیر ہوتے جارہے ہیں،پورے مشہ بروم میں ایک بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہیں ہے ،مریضوں کو علاج و معالجے کے لیے دور دراز کے علاقوں میں جانا پڑتا ہے دوسری جانب سلترو میں دس بیڈ کا ہسپتال ہونے کے باوجود زچہ بچہ کی سہولت نہیں ہے جبکہ تمام تر مشنری ہسپتال میں کئی سالوں سے موجود ہے لیکن انہیں چلانے کیلئے سٹاف موجود نہیں سٹاف نہ ہونے سے کئی مریض موت کے منہ میں چلے گئے ہیں لیکن کسی کو احساس تک نہیں عوامی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،عمائدین نے بتایا کہ سلترو دس بیڈ کے ہسپتال میں مشنری خراب ہورہی ہے ،مشنری کو چلانے والے سٹاف نہ ہونے سے زنگ آلود ہو رہے ہیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button