Uncategorized

دیامر میں گندم کا جدید سائنسی بنیادوں پر کاشت کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شاکراللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ

چلاس(بیوروچیف) ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر شاکراللہ نے کہا ہے کہ محکمے نے امسال دیامر میں گندم کا جدید سائنسی بنیادوں پر کاشت کا آغاز کر دیا ہے۔اس نئے طریقے سے بیج ، لیبر اور کھاد کی بچت ہوگی اور پیداوار بھی بڑھے گی۔ ایف سی آر سی ایس گونر فارم میں جدید سائنسی زرعی اصولوں کے مطابق گندم کی کاشت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور وزیر خوراک حاجی جانباز خان ،صوبائی وزیر ترقی نسواں ثوبیہ مقدم نے گونر فارم میں ربیع ڈرل کے ذریعے گندم کاشت کی افتتاحی تقریب میں جدید سائنسی بنیادوں پر کاشت کے عمل کو بے حد سراہا ہے۔اور اس اہم پیشرفت کو خطے میں گندم کی کاشت کو بڑھانے کے لئے اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ محکمہ ایگریکلچر ریسرچ ڈیپارٹمنٹ خطے میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔اور کاشت کاری کے جدید طریقوں کو اپناکر بہترین قسم کے بیجوں کو تجربات کے بعد عام زمینداروں تک فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button