گلگت بلتستان

گندم سبسڈی کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی، عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کی میڈیا سے گفتگو

گلگت(وجاہت علی) مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک اقو ام متحدہ کے قراداد و ں کے مطا بق حکو مت پاکستان گلگت بلتستان کوتمام ایشا ئے خور دو نو ش پر سبسڈیز دینے کاپابند ہے۔ ما ضی میں تمام ایشا ء پر سبسڈ ی دی جاتی تھی مگر عو ام اور رہنماؤ ں کی غفلت کی وجہ سے سبسڈی آہستہ آہستہ ختم کردی گئی ۔اب جبکہ صر ف ایک گند م پر دی جارہی ہے اس کوبھی ختم کرنے کیلئے حکومت پاکستان سرگرم عمل ہے۔ یہ ہمیں خیرات میں نہیں دی جا رہی ہے بلکہ در یا ئے سند ھ کی رائیلٹی اور اقوام متحد ہ کے فیصلے کے  مطا بق دی جارہی ہیں۔اگر فیصلہ وا پس نہیں لیاگیا تو پھر عوامی تحر یک اس سمندر کوکو ئی نہیں رو ک سکے گا ۔
ان خیا لات کا اظہار گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے 30رکنی بین اضلا عی کمیٹی نے پر یس بر یفنگ دیتے ہوئے کہا۔ کمیٹی نے پر یس بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کمٹی کے ارکا ن ایڈووکیٹ احسان علی صفدر علی ہدا یت علی ، صابر یو سفزائی ،کامر یڈ با با جان ، مقبو ل و دیگر نے کہا کہ سبسڈی ہمارا بنیادی حق ہے۔ جب تک متنا زعہ ہے سبسڈ ی بھی جاری رہے گی۔ یہ کو ئی خیرات نہیں اقو ام متحد ہ کا حکم ہے۔ پہلے سبسڈی آٹا ،چینی ، تیل ، اور PIAکے کر ائے کے مد میں دی جا تی تھی ، حکو مت پاکستان فور اً تمام ایشا ء خو ر دونو ش پر سبسڈی بحا ل کرے ورنہ عو ام کا سمند ر خود فیصلے کرے گی۔
کمیٹی ارکان نے کہا ہے کہ اس حو الے سے تمام سیا سی اور علا قا ئی تنظیمو ں متحدہیں اور تمام اضلا ع میں کمیٹی کا م کر رہی ہے اور بہت جلد قا ضی نثار احمد ،۔اور آغاراحت اور فدا علی ایثار سے بھی رابطہ کیاجائے گا ۔ اور عوامی رابطہ ہم تیز کردی جا ئیگی ۔جب تک مسئلہ حل پیش ہو تا ہم خامو ش نہیں بھینگے۔ انہوں نے کہاہے کہ انتظامیہ اور حکو مت کے او چھے ہتھکنڈوں ںے آمر یت کی یا د تا ذ ہ کر دی. شو کا ز ںوٹسز بھیجنا اور کمیٹی کے ارکا ن کو ڈرانا دھمکانا بندکر دیا جائے و رنہ سپر یم کو رٹ سے جو ع کر نیگے۔ ہم عوام پر ظلم کسی بھی صو ر ت بر دا شت نہیں کرئینگے۔اور سبسڈی کے بحالی تک یہ تحر یک جاری رہے گی۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button