گلگت بلتستان

بے حسی کی انتہا، ذوالفیقار آباد، گوجال کالونی اور پرنس کالونی میں 18 دنوں سے بجلی غائب

گلگت (مون شیرین) محکمہ برقیات کی بے حسی اور نااہلی کے باعث ذوالفقار آباد گوجال کالونی اور پرنس کالونی میں گزشتہ 18 روز سے بجلی معطل ہے۔ مکین اندھیرے میں زندگی گزر رہے ہیں۔27 جنوری سے ان محلوں میں بجلی نہ ہونے سے میکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مگر محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام ٹس سے مس نہیں ہے۔ گوجال کالونی اور پرنس کالونی میں ٹرانسفامر خراب ہے۔ محکمہ برقیات نے خراب ٹرانسفامر کو مرمت کر کے نصب کیاتھا مگرمرمت شدہ ٹرانسفامر ایک گھنٹہ بھی نہیں چل سکا اور ایک گھنٹہ بعد جواب دے گئی۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث محلے میں پانی کی بھی شدید قلت ہے۔ اور ٹینکر کے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام کو اس مسلہ سے آگاہ کیا گیا ہے لیکن شنوائی نہیں ہوتی۔ محکمہ برقیات سب اسٹیششن جوٹیال کے فون نمبر کئی عرصے سے بند ہے اس لئے اپنے شکلایات کے اندارج کے لئے بہت دشواری پیش آرہی ہے۔ متاثرین نے کہا ہے کہ اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکی ہے۔ احتجاج ہمارا آخری فصیلہ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button