گلگت بلتستان

کرپشن کے خلاف چیف سیکریٹری کے اقدامات کو سراہتےہیں: میر غضنفر علی خان

ہنزہ نگر( بیو رو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ کے سینر رہنما اور سابق چیف ایگز یکٹو میر غضنفر علی خان کی وفاقی وزیر امور کشمیر سے ملاقات، گلگت بلتستان میں گندم کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اپنے ملاقات میں حالیہ دنوں میں گندم کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام میں شدید بے چینی پاءئے جاتی ہیں۔ لہذا عوام کو گندم پرانے قیمتوں پر فراہم کیا جائے اور سبسڈی کو برقرار رکھا جائے۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد عوام کی بے چینی کو ختم کیا جائے گا اور عوام گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی بھی برقرار رکھی جائی گی اور وفاقی وزیر نے فوراً چیف سکر ٹرٰ گلگت بلتستان کو حالیہ دنوں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے کے اھکامات جاری کئے۔ ملاقات کے دوران ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بجلی کے بحران پر قابوں پانے کے لئے عطا آباد جھیل پر 18میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے جس منصوبے پر وزیر اعظم کے حالیہ گلگت بلتستان کے دورے پر دی جانے والے بریفنگ پر جلد از جلد عمل دار آمد کو یقینی بنا یا جائے گا جس کے لئے صوبائی انتظامیہ اس منصوبے پر کام کر رہی ہیں ۔عطاآباد جھیل پراس میگا پروجیکٹ پرایک جرمن کپمنی نے سرمایہ کاری کی برپور یقین دیا نی کرائی ہے۔مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صر ف ہنزہ نگر بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کو بھی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ جبکہ دوسری جانب کرپشن کے خلاف چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے اقدامات کو سہراتے ہوئے میرغضنفر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو کرپشن سے پاک اور صاف رکھنا ہر شہری کا بنیادی فریضہ ہے تاکہ ملک اور قوم جلد از جلد ترقی کے منازل طے کر سکے۔ کیونکہ ہمارے ترقی کے راستے کی واحد رکاوٹ کرپشن اور منظور نظری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button