Oct 16, 2019 پامیر ٹائمز عوامی مسائل Comments Off on چھوربٹ کے مکین ایس سی او کی سہولیات سے محروم، کیبل ٹوٹ پھوٹکا شکار
کھرمنگ: ایس سی او علاقہ چھوربٹ میں صارفین کو سہولت دینے میں بری طرح ناکام، بچھائے گیے کیبل (ملٹی) جگہ جگہ سے شارٹ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے آیے دن موبائل فون سروس بھی معطل، موضع تھوگموس اور فرانو میں موبائل فون سروس صرف چند ایک مقامات کے علاوہ گاوں میں یہ سہولت میسر نہیں، موبائل سروس کی سہولت کے لیے چھوربٹ کے ہرگاوں یعنی (فرانو، تھونگموس، چھوار، سیاری، سکسہ، کلان) سے فی کس مبلغ پندرہ، پندرہ ہزار روپے جمع کرکے سکسہ میں ٹاور کھڑا کر نے سیمت دیگر لوازمات کیلئے بھرپور مدد کیا تھا لیکن تین چار سال گزرنے کے بعد بھی موبائل فون کی سہولت سے ہر گاؤں مستفید نہیں ہو سکا اعلی حکام ان معاملات سے بالکل بےخبراورصارفین پریشان ہیں ٹیلی نار کمپنی جانب سے سکسہ میں ٹاور کی تنصیب کے سلسلے میں تقریباً نصف کام ہو چکا تھا با خبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ اسے سکیورٹی رسک کا بہانہ بنا کر انہیں اجازت نہیں دی گئی مطلب یہ کہ چھوربٹ کے عوام کسی بھی طریقے سے ان سہولیات سے استفادہ حاصل نہ کرسکے اورنہ SCO خود ہی پراپر طریقے سے صارفین کو سروس دے رہے ہیں خاص طور پر ڈاون کنٹری (گلگت سے نیچے) کہیں اور کسی بھی شہر میں SCOM سم کام نہیں آتا ہزار مرتبہ نمبر ڈائل کرنے کے بعد دوسرے نیٹ ورک اپنی کبھی کبھار ایک آدھ کال ملاتے ہیں ورنہ یہ بھی ممکن نہیں ہوتا، اس کیلئے بھی SCOM کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا ہے لہذا علاقہ چھوربٹ کے عوام SCO کے حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ سکسہ میں لگائے گئے موبائل سروس سسٹم کو اپ گریڈ کر کے چھوربٹ کے ہر گاؤں کے عوام کو اس سہولت سے مستفید کروانے کے ساتھ ساتھ لینڈ لائن کیبل (ملٹی) کو تبدیل کر کے صارفین کو بہتر سہولت فراہم کریں اور پاکستان کی باقی شہروں میں بھی SCOMسروس کو یقینی بنائیں
Aug 04, 2022 Comments Off on ” افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ”
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
May 19, 2022 Comments Off on ہنزہ:گنش، گریلت میںباغات اور کھیتوںپر کیڑوں کاحملہ، پھلدار درخت بُری طرحمتاثر
Apr 15, 2022 Comments Off on وادی ایون چترال میں واقع قدیم مسجد حکام کی توجہ کا طلب
Sep 09, 2020 Comments Off on نادرا کا دفتر انتظار گاہ میں تبدیل، سکندر آباد نگر کے مکین ذہنی اذیت میں مبتلا
Sep 07, 2020 Comments Off on چلاس: عارضی ملازمین کا عدم مستقلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم