گلگت بلتستان
الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلگت شہر میں کمیونٹی ہینڈ پمپس نصب کرنے کا کام مکمل
گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے گلگت شہر اور مضافات میں صاف پانی کی قلت کو کم کر نے کیلئے کمیونٹی ہینڈ پمپ منصوبے مکمل کر لئے ،افتتاحی تقاریب کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے،ابتدائی سلسلے میں گلگت کے 2 مقامات میاں کالونی اور فاروق آباد میں کمیونٹی ہینڈ پمپ کا باقاعدہ افتتاح امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ،قائمقام امیر ضلع گلگت حبیب الرحمن اورصدر الخد مت فاونڈیشن ضلع گلگت مقصود احمد نے کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی مولانا عبدالسمیع نے کہ الخدمت فاونڈیشن نے کم عرصے میں فلاحی کاموں کے ذریعے عوام میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے، الخدمت ضلع گلگت کی پوری ٹیم پانی کے منصوبے کی کامیابی پر مبارک باد کی مستحق ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے الخدمت آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی،موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع گلگت مقصود احمد نے کہا کہ ہم نے گلگت کے 10 مختلف مقامات دپر کمیونٹی ہینڈ پمپ تعمیرکئے ہیں جن کا افتتاح آئندہ چند دنوں میں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ الخدمت نہ صرف ضلع گلگت بلکہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی پانی کے منصوبے شروع کر رہا ہے۔