یاسین : وزیر اعلیٰ کا یاسین آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائیگا۔ پاکستان تحریک انصاف یاسین

یاسین : وزیر اعلیٰ کا یاسین آمد پر پرتپاک استقبال کیا جائیگا۔ پاکستان تحریک انصاف یاسین

18 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

یاسین ( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف یاسین کا ایک اہم اجلاس ریسٹ ہاؤس یاسین میں زیر قیادت راجہ جہانزیب ممبر قانون ساز اسمبلی منعقد ہوا۔ اجلاس میں یاسین بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جہانزیب کی علاقے کے لیے کی گئی ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور تمام عہدیداران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور انداز میں پارٹی کو چلانے اور راجہ جہانزیب کو مبارک باد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے عوامی نمائندہ ہوجو عوام سے پوچھ کر ترقیاتی کاموں کے لیے اے ڈی پی رکھتے ہو ۔ پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران نے حالیہ دنوں وزیر اعلیٰ جی بی حافظ حفیظ الرحمان کی جانب سے ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب کی ڈیمانڈ پر گوپس چائینہ پل سے ہندور لالک جان مزار تک پختہ سڑک کی تعمیر کے لیے پچاس کروڑ کی بھاری رقم کا اعلان کرنے پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ جی بی اور راجہ جہانزیب دونوں کومبارک باد پیش کرتے ہیں اور کہا کہ وزیر اعلیٰ جی بی کی یاسین کے متوقع دورے پر ہم اپنے معزیز مہمان کا پر تپاک استقبال کرینگے اور کہا کہ یاسین کے عوام اپنے مہمانوں کا چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہوجب یاسین آتے ہیں توتمام تر اختلافات کو بالاطاق رکھتے ہوئے ان کا خیر مقد م کرتے ہیں کیونکہ مہمانوازی یاسین کی قدیم صفت ہے اس لیے حافط حفیظ الرحمان وزیر اعلیٰ جی بی کی دورے کے دوران پاکستان تحریک انصاف اپنے معزیز مہمان کا پرتپاک استقبال کرینگے ۔ اور وزیر اعلیٰ جی بی سے یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ جنھوں نے اسمبلی کے اندر راجہ جہانزیب کی ڈیمانڈ کے مطابق ان کا نام لیکر اس پروجیکٹ کے لیے پچاس کروڑ فنڈ کا اعلان کیا ہے اسی طرح دیگر ترقیاتی کام جن میں سرفہرست سب ڈویثرن بھی راجہ جہانزیب کی اور عوام یاسین کی طویل ترین ڈیمانڈ ہے اسے بھی پورا کرے گا ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔