گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کا دنیور میں گندم سبسڈی کی بحالی کے حق میں عظیم الشان جلسہ

Danyor

گلگت (وجاہت علی ) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام عظیم الشان عوامی جلسہ قراقرم ہائی وے دنیور حلقہ نمبر تین میں منعقد ہوا جس میں حلقے کے عمائدین ،نوجوان طبقہ ،کا روباری حضرات کے علاوہ سیاسی و سماجی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے جلسے کو کامیابی سے ہمکنا ر کیا جلسہ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد گندم پر دی گئی سبسڈی باالخصوص دیگر ایشیاء خوردنوش پر دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کے خلاف کیا گیا ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیرمین ایڈوکیٹ احسان علی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مفاہمت کے نام پر عوام کے بنیادی حقوق کو غصب کر رہی ہے۔عوام متحد ہو کر سن کے عزائم کو ناکام بنائیں اگر کوئی مسلکی بنیاد پر قتل یا دہشت گردی اور حکمران اور انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی جبکہ اہلسنت والجماعت کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سلطان رئیس نے کہا کہ ہم اس دھر تی کے بیٹے ہیں ہم کوئی سیاسی تنظیم کے افراد نہیں ہیں۔ہمارے عوام اور دھرتی ماں کیساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔اگر ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا تو عوامی سیلاب ظالم حکمرانوں کو بہالے جائے گا ۔ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بھر پور ساتھ دینگے اور دیامر کیعوام کے ساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور زیادتی ہر گز برداشت نہیں کرینگے ۔ہمارے بیچ کوئی دوریاں نہیں ہیں ہم سب بھائی ہیں اور بھائی رہنگے ۔

Chairman

جبکہ مجلس وحدت المسلمین کے ڈویژنل سیکریٹری جنرل شیخ بلال سمائری نے کہا کہ خطے کیعوام کے ساتھ 65 سالوں سے زیادتی کی جارہی ہے۔ہم محب وطن لوگ ہیں اور پرامن طریقے سے اپنے جائز حقوق قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مانگ رہے ہیں ۔اگر ہمارے حقوق نہیں دئیے گئے تو مجبوراً حقوق چھینے پر مجبور ہونگے اور دیامر کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں جب بھی دیامر کے عوام ہمیں کال دینگے ہم مکمل طور پر ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں ۔جماعت اسلامی ضلع گلگت کے امیر عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما کا مریڈ بابا جان ،بالا ورستان ،نیشنل فرنٹ کے رہنما محمد شفیع،قراقرم نیشنل موومنٹ کے مرکزی صدر جاوید ،حاجی نائب خان ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں کوئی بھی دھوکہ نہیں دے سکتا ہے ۔ہم اپنے مشترکہ مفادات کے لیے ایک ہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں عوامی ایکشن کمیٹی ایک عوامی جذبات کی ترجمان پلیٹ فارم ہے ۔عوام آئندہ دوس مارچ کو ہونے والے پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا کامیاب بنانے کے لیے اپنی مکمل توانائیوں کو بروئے کار لائیں۔جبکہ روندوں میں عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے اظہار یکجہتی کے طور پر روڈ بلاک کر کے احتجاج اور جلسہ منعقد کیا گیا حکومت کو نو تاریخ تک ڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ سبسڈیز بحال کریں ۔دیگر صورت سنگین نتائج بر آمد ہونگے ۔جلسے کے آخرمیں غلام عباس نے نو نکاتی قرارداد بھی پیش کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button