گلگت بلتستان
سانحہ علی آباد کا ملزم امیر خان جیل سے رہا، حقوق کے لیے لڑنے کے عزم کا اظہار
گلگت ( ارسلان علی ) سانحہ علی آباد کے ملزم امیر خان دو سال اٹھ مہینے جیل کاٹنے کے بعد رہا۔ تفصیلات کے مطابق 12آگست 2011میں رونما ہونے والے سانحہ علی آباد کے نامزد ملزم امیر خان جٹیال سب جیل سے رہاکردیا گیا ہے۔ امیر خان کو ریلی کی شکل میں سب جیل جٹیال سے کرنل حسن مارکیٹ لایا گیا،جہا ں پہ پر وقار تقریب منعقد ہوئی اورامیر خان کی جدو جہدکو بل عموم ہنزہ نگر اور بل خصوص گلگت بلتستان کے نوجوانو ں کیلئے مشعل راہ قرار دیا گیا۔
رہائی کے موقعے پر ایک تقریب میں ایڈوکیٹ احسان علی ،صفدر علی ، کامریڈ باباجان شبیر رضوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کی امیر خان کی قربانیوں کو گلگت بلتستان کی تاریخ میں سنہرے حرف میں لکھا جائے گا۔امیر خان نے صحافیوں کے سوالو ں کے جواب دیتے ہوے کہا میں نے جیل میں جتنا کھویا ہے اس سے زیادہ پایا ہے،عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کو تیار ہوں اور ظلم و جبر کے خلا ف آواز بلند کرتا رہوں گا،اس نے مزید کہا کی خون کے آخری قطرے تک گلگت بلتستان کے لئے قربان کردونگا۔واضع رہے امیر خان سانحہ علی آباد کے واقعے پر سرکاری املاک گھراؤ جلاو کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھااور انسداد دہشتگردی کے مقدمات قائم کر کے پابند سلاسل کیاگیا تھا۔وہ 2سال 7مہینے جیل میں رہے اور صحبتیں برداشت کی.