گلگت بلتستان

تخریب کاری کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار نہ کرنا نا اہلی ہے، اہلیان اشکومن

چٹورکھنڈ( کریم رانجھا) ؔ ضلع غذر کے حدود میں تخریبی کارروائی کی کوشش کے خلاف اشکومن کے سیاسی وسماجی حلقوں کی مذمتی قرارداد،واقعے کو ضلعی انتظا میہ کی نااہلی قراردیا،معا ملے کا اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ۔گزشتہ دنوں ضلع غذر کے گاؤں سلپی کے مقام پر دیسی ساختہ بم کی برآمدگی اور تاحال واقعے کے ذمہ داران کی عدم گرفتاری کے خلاف اشکومن کے سیاسی وسماجی حلقوں نے وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان ،فورس کمانڈر گلگت بلتستان ،نگران وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان کے نام لکھے گئے قرارداد میں کہا ہے کہ ضلع غذر کا امن ہمیشہ سے مثالی رہا ہے اوریہاں کے شیر دل جوانوں نے مملکت خدادادکی بقا وسا لمیت کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔یہاں کے عوام بلا تفریق نسل ومذہب اسلام کے لازوال رشتے سے منسلک ہیں اور سلپی کے مقام پر ہونے والی کارروائی کی کوشش اس رشتے کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے اعلیٰ سیاسی لیڈر کے روٹ پر بم برآمد ہونا متعلقہ اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملک دشمن عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button