گلگت بلتستان
سینئر صحافی سعید حسن کی موت سے صحافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے: فرمان کریم بیگ

گلگت( پ ر) فوٹو جنرنلٹس ایسو سی ایشن گلگت کے صدر فرمان کر یم بیگ نے سیئنر صحافی سعید حسن کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی موت سے گلگت بلتستان میں صحافت کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اس خلا کو پُر کرنے میں صدیاں لگیں گی۔

اُنہوں نے صحافتی تنظیموں اور حکومتی حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم استاد کی صحافتی اور سماجی خدمات کی قدردانی کرتے ہوے انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے اور ان کے خاندان کی دلجوئی کیجائے۔ فوٹو جنرنلٹس ایسوسی ایشن کے صدر اور اراکین نے مرحوم سعید حسن کے لوا حقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کوخراج تحسین پیش کیا ہے اور ایصال ثواب کے لیے دعائیں کی ہیں۔