تعلیمکیریئر

فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ کو ترقی دی جائے، پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا مطالبہ

pe

گلگت(پریس ریلیز ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان جناب یونس ڈاگا گلگت بلتستان کے کالجز میں عرصہ دراز سے خدمات سرانجام دینے والے ڈائریکٹرزفزیکل ای
جوکیشن(DPEs ) کے اپ گریڈیشن کے مسئلہ کو حل کرکے علم دوستی کا ثبوت دیں۔ملک کے تمام صوبوں میں ماسٹرز ڈگری کی بنیاد پر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن(DPEs ) کو اپ گریڈ کرکے گریڈ17 میں ترقی دیکر لیکچرر کے درجے پر فائز کیا گیا ہے مگر گلگت بلتستان میں تمام حوالہ جات اور ثبوت پیش کرنے کے باوجود 7 سالوں سے ان کی اپ گریڈیشن التوا کا شکار ہے جسکی وجہ سے یہ انتہائی متاثر ہورہے ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جو کہ سرا سر ظلم اور ناانصافی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔لہذا چیف سیکریٹریجناب یونس ڈاگا اس شدید التوا کا نوٹس لیکر ان کے اپ گریڈیشن کو یقینی بنائیں ا ن خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پر وفیسر محمد زمان نے ایسوسی ایشن کے ایک اہم اجلاس میں کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button