گلگت بلتستان

گلگت: اساتذہ سے انٹرویو لینے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

گلگت: انٹرویو کے لیے آںے والی خواتین آفس کے باہر اپنی باری کا انتظار کر رہی ہیں
گلگت: انٹرویو کے لیے آںے والی خواتین آفس کے باہر اپنی باری کا انتظار کر رہی ہیں

گلگت( مون شیرین) محکمہ تعلیم اور چیف سکرٹیرکی کی طرف اساتذہ سے انٹرویو کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ انٹرویو میں ضلع گلگت، ہنزہ نگر، غذر، استور اور دیامر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ شریک ہوے جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔ ۔واضح رہے کہ سکردو کے 461 اساتذہ سے پہلے ہی انٹرو یو کے مرحلے سے گزر چکے ہیں۔

انٹرویو کا سلسلہ ہفتہ کے روز بھی سیکرٹیری ایجوکشن کے آفس میں جاری رہیگا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کئے تھے ۔ پولیس ، گلگت بلتستان اسکاوٹس اور رینجرز نے چیف سکرٹیری آفس کے اردگرد ناکہ لگا کر عوام کی مکمل تلاشی لے رہے تھے۔ جبکہ چیف سکرٹیری آفس میں ملازموں کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی تھی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button