ہنزہ نگر میں ڈیڑھ ماہ طویل ڈرائیونگ تربیتی کورس اختتام پذیر
ہنزہ نگر ( بیور و رپورٹ ) آئی جی گلگت بلتستان کے حکم پر محکمہ پولیس ہنزہ نگر کے زیر نگر انی درجنوں افراد کے لئے منعقدہ ڈیڑھ ماہ کی ڈرائیونگ ٹریننگ کورس گزشتہ روز اختتام پزیر ہوگیا ۔ ایس پی ضلع ہنزہ نگر تنویر الحسن نے شرکاء میں سرٹیفکٹ تقسیم کردئیے۔ ایس پی ہنزہ نگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ سکول چلانے کا مقصدہنزہ نگر کے لوگوں میں خاص طور شاہراہ قراقرم پر گزشتہ کئی مہینوں سے ہونے والے ہولنک حادثات کی تدارک کیلئے لوگوں کو شعور دینا ہے۔ ٹریننگ سکول میں ٹریفک قوانین اور ڈرائیونگ اچھے انداز میں کرنے کی تر بیت دی جاتی ہے۔
شاہراہ قراقرم کی توسیع اور تعمیر نو کے باعث درجنوں قیمتی جانیں اب تک ضائع ہو گئی ہے محکمہ پولیس ضلع ہنزہ نگر نے اپنی ذمہ داریاں ادا کر تے ہوے عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کا بیڑا اتھا لیا ہے اس وقت ہنزہ اور نگر دونوں سب ڈویثرنوں میں الگ الگ ڈرائیونگ ٹرینگ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے سنٹرکے پہلے بیج کی ٹرینگ مکمل ہو گئی ہے جبکہ یہ سلسل جاری رہے گا۔ اس موقع پر ٹریننگ کے شرکاء نے محکمہ پولیس ہنزہ نگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ہم ٹریفک کے قوانین سے آگاہ نہیں تھے تاہم ٹریننگ کے بعد ہم ٹریفک قوانین کے مطابق شاہراہ پر ڈرائیونگ کریں گے جو کہ انتہائی فائدہ مند رہے گااور ہنزہ نگر کے عوام اب محفوظ طریقے سے شاہراہ ریشم پر سفر کر سکیں گے ۔