تعلیم

آل پرائمری ٹیچر ز اسوسی ایشن ضلع چترال کے مرحلہ وار انتخابات مکمل ؛ محمد اشرف خان صدراور محمد جمیل جنرل سکرٹری منتخب ہوگئے۔

IMG_6884

چترال(بشیر حسین آزاد) APTAکے مرحلہ وار انتخابات میں محمد اشرف خان صدر اور محمد جمیل الدین جنرل سکرٹری بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے جبکہ پہلے مرحلے میں مورخہ 26 اکتوبر کو ضلع چترال کے ساتوں تحصیلوں میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ تحصیل دروش اورتحصیل چترال کے علاوہ باقی تحصیلوں میں تما م عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے تھے جس کے مطابق تحصیل اراندو سے حاجی شہزادہ خان صدر اور عبدلغفار خان جنرل سکرٹری ، تحصیل لوٹکو ہ سے محمد والی صدر اور عبدالصمد جنرل سکرٹری ، تحصیل مستوج سے علی زمان صدر اور محمد افضل جنرل سکرٹری ، تور کہو سے عبدالجاوید صدر اور گل حیدر جنرل سکرٹری اور تحصیل موڑ کہو سے افسر احمد صدر اور ریاض الرحمن جنرل سکرٹری مقرر ہوئے ۔ جبکہ تحصیل چترال اور تحصیل دروش میں دو دو پینلوں کے مابین مقابلے ہوئے جس میں حاجی عزیز الرحمن اور ذولفقار علی شاہ 127 کے مقابلے میں 188 ووٹ لے کر تحصیل چترال کے لئے با لترتیب صدر و جنرل سکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اور تحصیل دروش میں محمد طاہر اور عبدالمجید نے 42 کے مقابلے میں 130 ووٹ لے کر اپنے مدمقابلوں کو ہرادیا اور یوں بلترتیب تحصیل دورش کے لئے صدر و جنرل سکرٹری منتخب ہوگئے ۔

دوسرے مرحلے میں 9 نومبر کو ڈسٹرکٹ کے سطح پر انتخابا ت کرائے گئے جس میں محمد اشرف خان بحیثیت صداراتی امید واراور محمد جمیل الدین جنرل سکرٹری کے لئے اپنے پینیل کے امید وار تھے ۔ جبکہ مخالف پینل میں عبدلجاوید بحثیت صداراتی امید وار اور سید اللہ بحیثیت جنر ل سکرٹری امید وار حصہ لیا ۔الیکشن کے لئے دو پولینگ اسٹیشن (بونی اور چترال )بنائے گئے تھے اور تما م تحصیلوں سے دس دس نو منتخب اراکین نے حق رائے دہی استعمال کی ۔حتمی نتائج کے مطابق بونی پولینگ اسٹیشن میں محمد اشرف خان پینل نے 9 کے مقابلے میں 21 ووٹ اور چترال پولینگ اسٹیشن میں محمد اشرف خان پینل نے 1 کے مقابلے 40 ووٹ حاصل کیا۔اس طرح محمد اشرف خان اور محمد جمیل الدین 10 کے مقابلے میں 61 ووٹ لے کر ڈسٹرکٹ چترال کے لئے بلترتیب صدر اور جنرل سکرٹری منتخب ہوگئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button