گلگت بلتستان

10 مارچ ہڑتال کے حوالے سے گاہکوچ میں اجلاس، بازار کمیٹی اور ٹرانسپورٹ یونین نے حمایت کا اعلان کردیا

غذر (نامہ نگار) گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی 10 مارچ کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہوگئی ۔ ضلع بھر میں مختلف سیاسی، سماجی ، مذہبی، قوم پرست جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس جاری ہیں۔ پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کے لئے تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹ یونین نے بھر پور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز مقامی ریسٹ ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقا د کیا گیا جس میں ضلع بھر سے تمام سیاسی ، مذہبی ، سماجی و قوم پرست جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ تاجر و ٹرانسپورٹ تنظیموں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 10 مارچ کوگندم سبسڈی و دیکر اشیاء خورد ونوش کی نرخوں میں بے لگام اضافے کے لئے خلاف دی جانے والی پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا ۔ اس موقع پر بازار کمیٹی گاہکو چ اور ٹرانسپورٹ یونین کے قیادت نے ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے ۔بیروز گاری اور مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام میں مزید ناانصافیوں کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ پوری قوم متحد ہوکر اپنے حقو ق کی جنگ لڑے تاکہ عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ بروقت کیا جاسکے اس سلسلے میں پورے گلگت بلتستان میں 10 مارچ کو بھر پور انداز میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ضلع غذر میں بھی موثر انداز میں احتجاج کا عمل شروع کیا جائیگا ۔ عوامی طاقت کے زریعے حکمرانوں کو لگام دینے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں زندگی کے تمام شعبو ں سے تعلق رکھنے والے ادارے اور شخصیات شرکت کریں گے ۔ آ ل پارٹیز کانفرنس میں عوامی ایکشن کمیٹی ضلع غذر کے آر گنازئزر اسلم انقلابی، محمد ابراہیم ، گوہر شاہ ایڈوکیٹ کے علاوہ اہلسنت والجماعت غذر کے قاری فرمان ولی،بی این ایف کے طاہر علی طاہر ، جی ایس ایف کے علی ناصر ، ایم کیو ایم کے موسی مدد، اے پی ایم ایل کے نورولی، تحریک انصاف کے نعمت شاہ، مسلم لیگ ن کے قاری عبدالرحیم ، بازار کمیٹی گاہکوچ کے صدر محمد ایوب، غذریوتھ کانگریس کے نوراکبرکے علادہ دیگر اہم ترین شخصیات نے شرکت کی
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button