گلگت بلتستان

نیٹکو کی مہربانیاں، چھوربٹ کے لیے سروس پھر سے بند

خپلو (محمد علی عالم) نیٹکو حکام نے پھر سے چھوربٹ ویلی کے لئے سروس بند کر دیا جس وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔سروس تین چار ماہ چلنے کے بعد نقصان ہونے کا بہانا بنا کر چھوربٹ ایریا کے لئے گاڑی سروس کو بند کیا ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے نیٹکو کی گاڑی چلنے کے بعد سے مناسب کرایہ اور بہترین سروس دینے کی وجہ سے چھوربٹ عوام کے اکثریت نیٹکو گاڑی میں سفر کرتے تھے۔ کیونکہ پرائیوٹ گاڑی مالکان وہ سروس نہیں دے رہے تھے جب نیٹکو کی سروس شروع ہونے سے عوام کو بہترین سروس فراہم ہونے سے بہت خوش تھے مگر اس خوشی کو ناجانے کس کی نظر لگ گئی کہ نیٹکو حکام نے اچانک خپلو تا فرانو سروس بند کر دی ۔جبکہ ایم ڈی نیٹکو یوسف زئی نے خپلو میں نیٹکو کے ضلعی سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ چھوربٹ اورخپلوکے دیگر مضافاتی علاقوں کے لئے نیٹکو کی سروس کو ہمیشہ جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی چھوربٹ ویلی میں نیٹکو کی سروس شروع کر کے کچھ عرصہ چلانے کے بعد بند کیا تھا تاہم ایم ڈی نیٹکو کا وعدہ بھی چھوربٹ عوا م کے لئے وفا نہ ہو سکا۔ عوام نے نیٹکو کے اعلیٰ حکام سے پُر زور مطالبہ کیا کہ چھوربٹ ویلی کے لئے سروس کو بحال کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button