گلگت بلتستان

گندم سبسڈی کی بحالی سے قبل اتحاد کا عظیم مقصد حاصل کرلیا: شیخ بلال سمائری

گلگت ( ) گندم سبسڈی کی بحالی سے قبل سنی ، شیعہ ، اسماعیلی اور نوربخشی اتحاد کا عظیم مقصد حاصل کیا ہے۔ اتحاد کا یہ سلسلہ انشا ء اللہ ہمیشہ کیلئے جاری رہے گا اور وہ دن دور نہیں کہ یہ علاقہ جو ماضی میں جس فرقہ وارانہ دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا ہے کی بساط الٹ دی جائیگی اور علاقہ ترقی کی منازل طے کرنا شروع کردے گا۔14 روپے فی کلو گندم ہرگز قابل قبول نہیں،جب تک 2009 کے نرخوں پر گندم کو مہیا نہیں کیا جاتا اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی۔

marchان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد بلال سمائری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کے ناعاقبت اندیش حکمران غیر دانشمندانہ فیصلے کرکے علاقے میں مسائل پیدا کررہے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور اپنے مفادات کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ گندم سبسڈی بحالی تحریک کے سلسلے میں جو اتحاد قائم ہوچکا ہے انشا ء اللہ اس اتحاد کی برکت سے علاقے کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے گندم کی فی کلو قیمت 14 روپے مقرر کیا ہے جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اعلان کردہ پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو مکمل کامیاب بنانے کیلئے عوام الناس سے پر زور اپیل کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button